Saturday, February 28, 2026
ہومتازہ ترینسونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ

کراچی:(آئی پی ایس)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت یکدم 100 ڈالر کے بڑے اضافے کے بعد 5ہزار 278ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں آج کاروباری ہفتے کے آخری روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 10ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 5لاکھ 40ہزار 562روپے فی تولہ کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں فی 10 گرام سونے کی قیمت 8 ہزار 574روپے بڑھ کر 4لاکھ 63ہزار 444روپے ہوگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 388 روپے کے اضافے سے 9ہزار 862 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 333روپے کے اضافے سے 8ہزار 455روپے کی سطح پر آگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ مستحکم جب کہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔