Saturday, February 28, 2026
ہومبریکنگ نیوزدس ارب ہرجانہ کیس: عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کے لئے مقرر

دس ارب ہرجانہ کیس: عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کے لئے مقرر

اسلام آباد:(آئی پی ایس) 10 ارب روپے ہرجانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی نظرثانی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے معاملے میں حق دفاع ختم کرنے کے خلاف عمران خان کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ہے۔

جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 6مارچ کو درخواست پر سماعت کرے گا جب کہ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے ۔

عدالت نے گزشتہ سماعت پر ٹرائل روکتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کو بذریعہ وکیل نوٹس جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے اس کیس میں حق دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا تھا، جس پر بانی پی ٹی آئی نے حق دفاع ختم کرنے کیخلاف نظرثانی دائر کر رکھی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔