بیجنگ :چین کے قومی ادارہ شماریات نے “عوامی جمہوریہ چین کا 2025 کا قومی اقتصادی و سماجی ترقی کا شماریاتی اعلامیہ” جاری کیا۔ابتدائی حساب کے مطابق، چین کی سالانہ مجموعی ملکی پیداوار 1879-140 ٹریلین یوآن رہی،
جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔سالانہ فی کس مجموعی ملکی پیداوار 99,665 یوآن رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔ مجموعی قومی آمدنی 37-139 ٹریلین یوآن رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.1 فیصد زیادہ ہے۔2025 میں ویزا فری انٹری کے ذریعے غیر ملکیوں کی آمد 30.08 ملین رہی، جس میں 49.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے اخراجات سال بھر میں9262-3 ٹریلین یوآن رہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.1 فیصد زیادہ ہے۔ سال بھر میں 92 اسپیس لانچز مکمل کی گئیں، جن میں سے 50 کمرشل اسپیس لانچز تھیں۔
