Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور پولینڈ کا غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پاکستان اور پولینڈ کا غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کا فیصلہ

وارسا(سب نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وارسا میں پولینڈ کے ہم منصب مارسن کیئرونسکی اور وزیر سپیشل سروسز (انٹیلیجنس)ٹامسز سیمونیک سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات، داخلی سلامتی اور انٹیلیجنس شیئرنگ کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور پولینڈ نے غیر قانونی امیگریشن پر قابو پانے کے لیے ادارہ جاتی تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ بارڈر سیکیورٹی اور منظم جرائم کے سدباب سمیت مختلف شعبوں میں اشتراک کار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ پولیس، پیرا ملٹری فورسز اور انٹیلیجنس اداروں کے مابین روابط مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قانونی امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے پر زور دیا۔ پولینڈ کے وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ کے تدارک کے سلسلے میں حکومت پاکستان کی جانب سے لیے گئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر پولینڈ میں پاکستان کے سفیر محمد سمیع اور ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔