Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانغضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400زخمی ، 73پوسٹیں تباہ 18 پر قبضہ کرلیا گیا، ترجمان پاک فوج کی بریفنگ

غضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400زخمی ، 73پوسٹیں تباہ 18 پر قبضہ کرلیا گیا، ترجمان پاک فوج کی بریفنگ

راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غضب للحق میں 274خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں ، 73پوسٹیں تباہ 18 پر قبضہ کرلیا گیا،115ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کیں،دہشتگردوں کو چن چن کر مارا گیا، پاک فوج کے 12 جوان شہید ہوئے، 21اور 22 فروری کی شب دہشت گردوں کی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہ ، فتنہ الہندوستان، فتنہ الخوارج کے 22 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، دہشتگرد اپنے ساتھیوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے، دشمن کیخلاف لڑتے ہوئے 12 سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، کابل،پکتیا،پکتیکا،خوست،قندھارمیں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پاک افغان سرحدی اور سیکیورٹی صورتحال پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 274 طالبان اہلکار ماردیے اور ہمارے 12 سپوت شہید ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فورسز نے ان کی 73 پوسٹس تباہ کیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے طالبان کے صرف عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جبکہ ان کا ایک بھی عام شہری کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ 21 اور 22 فروری کی درمیانی شب پاکستانی افواج نے سرحد کے قریب فتنہ الخوارج کے ٹھکانوں کو مثر انداز میں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے اس کارروائی کو جواز بنا کر بعد ازاں نام نہاد ایکشن شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ طالبان رجیم کی جانب سے پاک افغان سرحد پر 15 مختلف سیکٹرز میں مجموعی طور پر 53 مقامات پر فائرنگ کی گئی تاہم پاکستانی افواج نے تمام حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ایسا بھرپور اور موثر جواب دیا گیا جسے دنیا نے بھی دیکھا اور تمام 53 مقامات پر دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن غضب للحق کے دوران 274 طالبان رجیم کے اہلکار اور خوارج ہلاک جبکہ 400 سے زائد زخمی ہوئے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق طالبان رجیم کی 74 سے زائد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی جبکہ 18 چوکیاں پاکستان کے قبضے میں آ چکی ہیں۔اس کے علاوہ دشمن کے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا اب پاکستان میں کسی بھی جگہ دہشتگردی ہوئی تو دہشتگرد اور ان کے پشیبانوں کے خلاف کارروائی ہوگی خواہ وہ جہاں بھی ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔