Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانافغانستان کی بلا اشتعال جارحیت، خیبرپختونخوا کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو گئے

افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت، خیبرپختونخوا کے عوام مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہو گئے

اسلام آباد (سب نیوز)افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے خلاف خیبرپختونخوا کے عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو گئے۔ خیبرپختونخوا کے عوام نے افغان طالبان کی مبینہ بلااشتعال جارحیت کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پشاور سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے وہ ہر محاذ پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے حالیہ کارروائی میں دشمن کو مثر اور منہ توڑ جواب دیا اور سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی۔شہریوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قیمت پر ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
مقامی افراد نے افغان طالبان پر زور دیا کہ وہ کشیدگی بڑھانے کے بجائے خطے میں امن و استحکام کو ترجیح دیں اور پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے باز رہیں۔شہریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ خطے میں امن کے لیے کردار ادا کیا، اس لیے افغانستان کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔عوام نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے متحد رہیں گے۔ واضح رہے کہ مسلح افواج کی کارروائیوں میں اب تک 133 طالبان کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔