Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانافغان جارحیت، قطر اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ کا بھی پاکستان سے رابطہ، پاک افغانستان کشیدگی پر تبادلہ خیال

افغان جارحیت، قطر اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ کا بھی پاکستان سے رابطہ، پاک افغانستان کشیدگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان سے قطر اور سعودی عرب کے بعد ترکیہ نے بھی رابطہ کیا ہے اور افغانستان کے ساتھ موجودہ صورت حال پر بات کی ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ہے، وزرائے خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔اسحاق ڈار نے ترک ہم منصب کو آگاہ کیا کہ پاکستان نے بلااشتعال افغان جارحیت کا موثر اور مناسب جواب دیا، پاکستان نے اپنے تحفظ کے لیے آپریشن غضب لِلحق کے تحت کامیاب فضائی کارروائیاں کیں۔
ترجمان نے بتایا کہ رہنماوں نے خطے میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا اور بدلتی صورتحال میں قریبی رابطے میں رکھنے پر اتفاق کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔