Friday, February 27, 2026
ہومپاکستانفتن الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرونز سے حملوں کی کوشش ناکام

فتن الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرونز سے حملوں کی کوشش ناکام

پشاور (سب نیوز)افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتن الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کے اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو گرا دیا، ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان واقعات نے ایک بار پھر افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان گھنانے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے تصدیق کی کہ فتن الخوارج کے دہشت گردوں نے ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملے کی کوشش کی ہے۔وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ان واقعات نے ایک بار پھر سے افغان طالبان رجیم اور پاکستان میں دہشت گردی کے درمیان براہ راست روابط کو بے نقاب کر دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔