Friday, February 27, 2026
ہومبریکنگ نیوزروس نے پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

روس نے پاک افغان کشیدگی ختم کرانے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی

ماسکو (آئی پی ایس) روس نے افغانستان اور پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ سرحد پار جھڑپیں فوری طور پر بند کریں اور اپنے اختلافات سفارتی ذرائع سے حل کریں۔
روسی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی لائیں۔روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان جاری مسلح تصادم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
زاخارووا نے کہا کہ جھڑپوں میں باقاعدہ فوجی یونٹس، جنگی طیارے اور بھاری ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں جانب جانی نقصان اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ متاثرین میں شہری بھی شامل ہیں۔
ہم اپنے دوست ممالک افغانستان اور پاکستان سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ خطرناک محاذ آرائی اور کشیدگی میں مزید اضافے سے گریز کریں اور اپنے اختلافات کو سیاسی و سفارتی ذرائع کے ذریعے حل کرنے کے لیے مذاکراتی عمل کی جانب واپس آئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔