پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان کی دراندازی پر بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان طالبان کی متعدد اہم چیک پوسٹوں کو مکمل تباہ کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے افغان طالبان فورسز کو آرٹلری اور کواڈکاپٹر کے ذریعےمؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی کی بعد افغان طالبان نے متعدد بار پوسٹوں پر سفید جھنڈا بھی لہرایا۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کر رکھا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے اور ٹینک تباہ ہوگئے جبکہ 130 سے زائد طالبان کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نےنشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
