اسلام اباد (آئی پی ایس )سرکاری خرچ پر روضہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر حاضری دینے کا معاملہ،قائمہ کمیٹی وزرات مذہبی امور کا سپیکر کو خط لکھنے کا فیصلہ،کمیٹی ذرائع کے مطابق خط میں پاکستانی عوام کی جانب سے پارلیمانی وفد کو روضہ رسول پر بھیجنے کی سفارش کی جائے گی۔ پارلیمان وفد 12 ربیع الاول کو روضہ رسول پر سلام پیش کرے گا۔
پارلیمانی وفد کو سٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا جائے۔ پاکستانی وفد سرکاری خرچ پر سعودی عرب میں روضہ رسول پر حاضری اور عمرہ ادا کرے گا۔وفد کی سعودی عرب میں اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی رکھی جائیں قائمقام چیئرمین قائمہ کمیٹی شگفتہ جمانی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے۔
پارلیمانی وفد کے روضہ رسول پر سلام کی قرارداد قومی اسمبلی نے منظور کی ہے۔سپیکر آفس کئی پارلیمانی وفود سرکاری خرچ پر بیرون ملک بھجواتا ہے۔سرکاری خرچ پہ روضہ رسول حاضری کا معاملہ وزارت مذہبی امور کو بھجوایا تھا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ وہ وفد کو صرف سہولت فراہم کر سکتے ہیں۔
