کوئٹہ(آئی پی ایس )بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع تور پل کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا جس میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔چمن میں تور پل کے قریب دھماکا ہوا، جس میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوئے۔دھماکے کے بعد ریسکیو رضاکاروں نے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کیا اور ملبے سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردیں۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔دوسری جانب سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا گھر میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کے لئے جمع تھے، دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا۔
چمن میں سلنڈر دھماکے میں بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
