Thursday, February 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزایران کی یورینیم افزودگی میں کمی کی پیشکش، امریکہ کومعاہدے کا مسودہ پیش

ایران کی یورینیم افزودگی میں کمی کی پیشکش، امریکہ کومعاہدے کا مسودہ پیش

تہران/جنیوا(آئی پی ایس ) عرب سفارتکار نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو جوہری معاہدے کا مجوزہ مسودہ پیش کیا ہے، جس میں یورینیم افزودگی کی سطح 60 فیصد سے کم کر کے 3.6 فیصد تک لانے کی تجویز دی گئی ہے۔عرب سفارتکار نے بتایا کہ ایران نے مستقبل میں سات سال کے لیے جوہری افزودگی معطل رکھنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا اس وقت ایران سے صفر فیصد افزودگی کا مطالبہ نہیں کر رہا، بلکہ موجودہ انتہائی افزودہ یورینیم کو ملک سے باہر منتقل کرنے کا کہہ رہا ہے۔ایران نے بیرون ملک منتقلی سے انکار کرتے ہوئے پیشکش کی ہے کہ انتہائی افزودہ یورینیم کو کم سطح پر ڈائلیوٹ کیا جائے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق امریکا ایرانی جوہری پروگرام کو 10 سال تک معطل کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے، جسے ایران کی پیشکش پورا نہیں کر سکتی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قریبی مستقبل میں ایران پر امریکی فوجی کارروائی کے خدشات دوبارہ بڑھ گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔