Thursday, February 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزمودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی طرز کی ظالمانہ حکمت عملی اپنا رہی ہے: الجزیرہ

مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی طرز کی ظالمانہ حکمت عملی اپنا رہی ہے: الجزیرہ

دوحہ: (آئی پی ایس) الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اسرائیلی طرز کی ظالمانہ حکمت عملی اپنا رہی ہے، مقبوضہ کشمیر میں غزہ کی طرح روزمرہ زندگی متاثر ہو چکی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اسرائیل تعلقات میں مشترکہ نظریاتی وژن، مسلمانوں کو سکیورٹی اور جغرافیائی خطرہ سمجھنا ہے، آر ایس ایس کی قیادت صیہونی طرز حکومت سے متاثر ہے، دونوں حکومتیں نسلی تفاخر کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مودی حکومت نے غزہ کی نسل کشی میں اسرائیل کی فوجی امداد کی، بھارت نے اسرائیلی نگرانی اور جاسوسی کے آلات کو سکیورٹی ڈھانچے میں شامل کیا، نومبر 2019 میں امریکہ میں بھارتی قونصل جنرل نے مقبوضہ کشمیر میں غزہ کی طرز کااسرائیلی ماڈل اپنانے کا اعلان کیا۔

2019 کے بعد سے مقبوضہ کشمیر مسلسل فوجی محاصرے میں ہے، فوجی محاصرے سے شہری آزادیوں پر قدغنیں اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوئے، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی انتظامی پالیسی میں اسرائیل کے سیکیورٹی اور انتظامی ماڈل کو شامل کیا۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی طرز کی بلڈوزر جسٹس پالیسی مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے خلاف اختیار کی گئی، غزہ کی طرح بھارت میں سینکڑوں مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں کو بغیر نوٹس کے تباہ کیا گیا، بلڈوزر جسٹس” کے نام پر گھروں، دکانوں اور عبادت گاہوں کی مسماری کو ناقدین نے ماورائے عدالت سزا قرار دے دیا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اظہار رائے اور پرائیویسی کو محدود کر دیا، کشمیر میں غزہ کی طرز پر مستقل ہنگامی حالت، چیک پوسٹیں، چھاپے اور رابطے کی بندشیں نافذ کی گئیں، مقبوضہ کشمیر میں غزہ کی طرح روزمرہ زندگی متاثر ہو چکی ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اختلافی رائے کرنے والوں کی نگرانی کیلئے جدید آلات جاسوسی کے استعمال پر سخت سوالات اٹھائے جارہے ہیں، ہندوتوا نظریہ اقلیتوں کو سکیورٹی خط بنا کر پیش کر رہا ہے، جس سے معاشرتی تقسیم گہری ہو رہی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین اور ظالمانہ خلاف ورزیوں پر عالمی تشویش بڑھ رہی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔