Thursday, February 26, 2026
ہومبریکنگ نیوزآئی ایم ایف کا یو اے ای سے دو ارب ڈالر ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ

آئی ایم ایف کا یو اے ای سے دو ارب ڈالر ایک سال کیلئے رول اوور کرانے کا مطالبہ

اسلام آباد: (آئی پی ایس) آئی ایم ایف نے یو اے ای سے دو ارب ڈالر ڈپازٹ پر کم از کم ایک سال رول اوور کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جائزہ وفد نے یو اے ای کا دو ارب ڈالر ڈپازٹ ایک سال کیلئے رول اوور نہ ہونے پر سوالات کیے ، سٹیٹ بینک حکام کی جانب سے اقتصادی جائزہ کے دوران ہی رول اوور پر اہم پیشرفت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اہم پیشرفت کیلئے آئی ایم ایف وفد کی یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کا امکان ہے۔

مرکزی بینک کے حکام نے بریف کیا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ ایکسٹرنل فنانسنگ پلان پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، عارضی رول اوور ہونے پر حکومت دوبارہ بھی بات چیت کر رہی ہے۔

پاکستانی حکام کے آئی ایم ایف کے وفد سے زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، ایکسچینج ریٹ، اینٹی ٹیرر فنانسنگ پر مذاکرات ہوئے ہیں، وفد سے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات، بینکنگ ریگولیشنز سمیت اہم امور پر بھی تکنیکی مذاکرات ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ تعارفی مذاکرات کے سیشن کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک سمیت سینئر مینجمنٹ نے وفد کو بریفنگ دی، آئی ایم ایف وفد آج اور کل دو دنوں تک مزید کراچی میں مرکزی بینک حکام کیساتھ مذاکرات جاری رکھے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔