Thursday, February 26, 2026
ہومتازہ ترینچینی مندوب کی جانب سے جاپان اور چند دیگر ممالک کے بے بنیاد بیانات کی سخت تردید

چینی مندوب کی جانب سے جاپان اور چند دیگر ممالک کے بے بنیاد بیانات کی سخت تردید

اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اکسٹھویں اجلاس کے تحت اعلیٰ سطحی اجلاس میں چینی مندوب نے جاپان اور چند دیگر ممالک کے چین کے بارے میں بے بنیاد بیانات کی سخت تردید کی۔جمعرات کے روز چینی مندوب نے کہا کہ سنکیانگ اور شی زانگ میں اقتصادی ترقی اور سماجی استحکام حاصل ہوا ہے اور تمام قومیتوں کے تمام حقوق کو مکمل ضمانت حاصل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ میں قومی سلامتی کے قانون کے نفاذ کے بعد سے، ہانگ کانگ ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو کر خوشحالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ چینی مندوب نے کہا کہ جاپان اور دیگر ممالک چین پر الزامات لگا کر اسے بدنام کرنے کے لیے غلط معلومات پھیلا رہے ہیں جس کی چین سخت مخالفت کرتا ہے اور انہیں مسترد کرتا ہے۔

چینی مندوب نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دوسرے ممالک کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر جاپان کی تنقید اس کے اپنے انسانی حقوق کے خوفناک ریکارڈ کو چھپا نہیں سکتی۔ جاپان ” کمفرٹ وومین” ” کے نظام جیسے تاریخی مسائل پر ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کرتا ہے، اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے میکانزم کے خدشات کو نظر انداز کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جارحیت کرنے ، جنگ کا آغاز کرنے اور سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کے باوجود جاپان نے اپنے اقدامات پر کبھی غور اور شرمندگی کا اظہار نہیں کیا ۔ چینی مندوب نے زور دیا کہ جاپان فوری طور پر اپنے طرز عمل پر غور کرے اور ماضی میں کی گئی اپنی غلطیوں کو نہ دہرائے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔