Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانسابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے پیسہ مانگنا شروع کر دیا

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا واٹس ایپ ہیک، ہیکر نے پیسہ مانگنا شروع کر دیا

اسلام آباد(سب نیوز)سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا واٹس ایپ ہیک ہوگیا۔ذرائع کے مطابق واٹس ایپ ہیکر نے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے رابطہ نمبروں سے پیسہ مانگنا شروع کر دیا۔
عمر عطا بندیال نے این سی سی آئی سے رابطہ کرلیا، سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے این سی سی آئی کو باقاعدہ شکایت درج کرا دی۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال ستمبر 2023 میں عہدے سے ریٹائرڈ ہوگئے تھے، جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسی نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔