Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانوفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے یونان کے وزیر مائیگریشن و اسائلم کی ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے یونان کے وزیر مائیگریشن و اسائلم کی ملاقات

روم (سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے روم میں یونان کے وزیر مائیگریشن و اسائلم اتھاناسیس پلیورس کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات میں غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ دونوں وزرا کا قانونی مائیگریشن کے فروغ کیلئے باہمی اشتراک بڑھانے کا فیصلہ کیا ۔ قانونی امیگریشن کی حوصلہ افزائی کے لئے ورک ویزا کی تعداد میں اضافہ کرنے پراتفاق کیا گیا ۔

پاکستان اور یونان کے درمیان 2 برس سے زیر التوا مائیگریشن تعاون معاہدہ کرنے پر اتفاق ہوا۔ پاکستان اور یونان کے درمیان باہمی تعاون کے لئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا۔یونان کے وزیر مائیگریشن نے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے لئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا ۔دونوں وزرا نے مستقبل میں کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ۔ محسن نقوی نے کہا پولیس و پیرا ملٹری فورسز کی پیشہ وارانہ استعداد کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی بیسڈ آپریشنز کے لئے یونان کی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے لیگل مائیگریشن کے لیے اشتراک بڑھانا وقت کا تقاضہ ہے۔ پاکستان نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہے۔ یونانی وزیر مائیگریشن نے کہا لیگل مائیگریشن کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔ پنجاب پولیس کے افسران نے پولیس خدمت مراکز گلوبل کے بارے بریفنگ دی، یونان کے وزیر مائیگریشن نے اس اقدام کی تحسین کی، اٹلی میں پاکستانی سفیر علی جاوید۔ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور۔ ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی احسن یونس سینئر پولیس آفیسرز سہیل چوہدری اور عابد خان بھی اس موقع پر موجود تھے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔