Wednesday, February 25, 2026
ہومتازہ ترینتربت: گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تربت: گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

تربت: (آئی پی ایس) تربت میں گھر پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تربت کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد میں کمسن بچہ بھی شامل ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔