Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت میں آنکھوں کی 6/6 بینائی کا دلچسپ تذکرہ

وفاقی آئینی عدالت میں آنکھوں کی 6/6 بینائی کا دلچسپ تذکرہ

اسلام آباد:(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت میں جوڈیشل الاؤنس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا جب فائل دور سے دکھانے پر عدالت نے ریمارکس دیے۔

سماعت کے دوران جسٹس عامر فاروق نے وکیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، “وکیل صاحب آپ دور سے فائل کو دکھا رہے ہیں۔” انہوں نے مسکراتے ہوئے مزید کہا، “میری نظر 6/6 نہیں ہے۔”

جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ “نظر 6/6 بھی ہوتی تب بھی دور سے پڑھنا ممکن نہیں، وکلاء دوربین یا ٹیلی اسکوپ کے ذریعے دور سے پڑھ سکتے ہوں گے، مگر مجھ سے نہیں پڑھا جائے گا۔” عدالت میں ان ریمارکس پر ہلکی پھلکی مسکراہٹ بھی دیکھنے میں آئی۔

عدالت نے واضح کیا کہ جوڈیشل الاؤنس کے کیسز کی کئی کیٹیگریز ہیں اور ایک ہی سماعت میں اتنے طویل اور پیچیدہ مقدمے کا فیصلہ ممکن نہیں۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ ہر کیٹیگری کے کیس کو الگ الگ سماعت کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 اپریل تک ملتوی کر دی۔ سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔