کولمبو (سب نیوز)سپر ایٹ مرحلے کے پانچویں میچ میں کپتان ہیری بروک کی شاندار سنچری کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
پالی کیلے میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔انگلینڈ کی جانب سے کپتان ہیری بروک 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ وِل جیکس 28، سیم کرن 16، جیکب بیتھل 8، جوس بٹلر 2، ٹام بینٹن 2، فل سالٹ 0 اور جیمی اوورٹن 0 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3 جبکہ عثمان طارق اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ فخر زمان 25، بابر اعظم 25، شاداب خان 23، عثمان خان 8، صائم ایوب 7، کپتان سلمان آغا ،5 ، شاہین شاہ آفریدی 2 اور محمد نواز 0 کے انفرادی اسکور پر کر آوٹ ہوئے۔سلمان مرزا 2 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔عادل راشد نے 1وکٹ حاصل کی۔
ٹی 20ورلڈ کپ، انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
