Tuesday, February 24, 2026
ہومتازہ ترینافغان طالبان کی طور خم اور تیرہ میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا موثر جواب

افغان طالبان کی طور خم اور تیرہ میں بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا موثر جواب

پشاور (سب نیوز)افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے علاقے طورخم اور تیرہ کے مختلف مقامات پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔وزیرِاعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے منگل کو بتایا کہ افغان طالبان انتظامیہ نے پاک افغان سرحد پر طورخم اور تیراہ کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ شروع کی، جس کا پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جواب دیا۔
ترجمان نے کہا کہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب فوری اور سخت انداز میں دیا جائے گا اور پاکستان اپنے شہریوں کی حفاظت اور سرحدی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔یہ پیشرفت اس کے بعد سامنے آئی ہے کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے افغان صوبوں ننگرہار اور پکتیکا میں دہشتگرد کیمپوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں سرکاری ذرائع کے مطابق 80 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔ یہ کارروائی گزشتہ اکتوبر میں سرحدی جھڑپوں کے بعد دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سب سے بڑی فوجی مہم تھی۔
وزارتِ اطلاعات کے مطابق یہ فضائی حملے ان دہشت گردانہ کارروائیوں کے جواب میں کیے گئے جن میں اسلام آباد کی امام بارگاہ اور بنوں و باجوڑ میں ہونے والے حملے شامل ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ دہشتگرد یہ حملے افغان سرزمین پر مقیم قیادت کی ہدایات پر کررہے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔