Wednesday, February 25, 2026
ہومپاکستانبھکر میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 4افراد زخمی

بھکر میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 4افراد زخمی

بھکر (سب نیوز)بھکر کے علاقے داجل میں قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ پر دھماکے کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اچانک ہوا جس کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
حملے میں شہید ہونے والوں میں فہیم اور شہباز لنگڑی شامل ہیں جو ڈرون آپریٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ دونوں اہلکار موقع پر جامِ شہادت نوش کر گئے۔ واقعے میں محمد ارشد ، محمد علی ولد ریاض حسین شاہ جو پولیو ورکر ہیں، محمد زبیر ولد محمد فاروق سکنہ چمنی محلہ بھکر جو پولیو ورکر ہیں، اور محمد حسنین ولد محمد امین قوم اعوان سکنہ محمدانی عمر 30 سال زخمی ہوئے ہیں۔دھماکے کے فورا بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ہسپتال انتظامیہ، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی طبی عملہ بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور اس کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور دھماکے کی نوعیت کے تعین کے ساتھ ساتھ ذمہ دار عناصر کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔