اسلام آباد (تبسم حسین ہارونی)سالانہ قرآن خوانی بیاد سالارِ اعلی سلسل عالیہ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اعلحضرت پیر ہارون الرشید رح کی محافل انشا اللہ مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں 27,28 فروری 2026 بروز جمعہ، ہفتہ سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف اعلحضرت الحاج پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر جمال الملک مدظلہ العالی کے زیرِ سرپرستی انعقاد پذیر ہونگی
عظیم علمی و روحانی شخصیت جن کی ساری زندگی مخلوقِ خدا کی خدمت میں گزری لاکھوں لوگوں تک اللہ تعالی اور اسکے رسول صلی علیہ و آلہ وسلم کا پیغام پہنچایا، انہیں داخلِ طریقتِ نسبتِ رسولی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کر کے انکے سینوں کو نورِ معرفت سے منور کیا ایسی بے مثال شخصیت رح کی یاد میں ہر سال فروری کے مہینہ میں مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری میں محفلِ قرآن خوانی کا اہتمام کیا جاتا ہے جس میں کروڑوں کی تعداد میں تلاوت کئیے ہوئے قرآنِ پاک اللہ کریم کی بارگا میں پیش کیئے جاتے ہیں۔محفل پاک میں تلاوتِ کلامِ رحمن، نعت شریف و مناقب کے بعد سجادہ نشین مرکزی دربارِ عالیہ موہڑہ شریف مری حضرت پیر ڈاکٹر غلام محمد گوہر نظیر گوہر صاحب امتِ مسلمہ سے روح پرور خطاب فرمائینگے۔ محفل کے اختتام پر پیر صاحب عالمِ اسلام کے لئیے خصوصی دعا فرمائیں گے ۔ دین و دنیا اور آخرت کی تمام تر بھلائیاں حاصل کرنے کے لئیے احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔
