Tuesday, February 24, 2026
ہومپاکستانآنکھ کے علاج کا فالو اپ، عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا

آنکھ کے علاج کا فالو اپ، عمران خان پمز منتقل، بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا

اسلام آباد(سب نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پمز ہسپتال میں فالو اپ چیک اپ کیلئے لایا گیا، متاثرہ آنکھ کی بینائی کیلئے دوسرا انجکشن لگا دیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھ کےعلاج کے فالو اپ کے لئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، پمز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق بانی کو اڈیالہ جیل سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کو اینٹی وی ای جی ایف انٹرا وٹرئیل انجکشن کی دوسری ڈوز دی گئی۔
پمز ہسپتال کے مطابق کارڈیالوجسٹ کنسلٹنٹ نے ایکوگارڈیوگرافی اور ای سی جی کیا جونارمل ہے، پمز اور شفا آئی ہسپتال کے کنسلٹنٹ اوفتھلمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ وائٹریو ریٹینل سرجن کی رہنمائی میں پروسیجرعمل میں لایا گیا، یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔
ہسپتال انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو فالو اپ مشورے اور نسخے کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا، پروسیجر سے پہلے سپیشلسٹ کے بورڈ نے معائنہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔