Monday, February 23, 2026
ہومپاکستانپاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلادیشی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

پاکستانی ہائی کمشنر کی بنگلادیشی وزیرِ خارجہ سے ملاقات، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی

ڈھاکا (سب نیوز)بنگلا دیش میں 12 فروری 2026 کو عام انتخابات کے بعد پاکستان کی جانب سے بنگلا دیشی حکومت سے سفارتی سطح پر پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔
بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر کی بنگلا دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان سے ملاقات ہوئی۔ پاکستانی ہائی کمشنر نے ڈاکٹر خلیل الرحمان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور پاکستان بنگلا دیش تعلقات میں حالیہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں میں مثبت رفتار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تعلیم، باہمی رابطے، تجارت، زراعت اور صحت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ ادارہ جاتی میکانزم کا انعقاد پر بھی مشاورت کی گئی۔
بنگلا دیشی وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے دوطرفہ تعلقات پر بریفنگ کو سراہتے ہوئے پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔دونوں رہنماوں کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعاون میں وسعت کرنے کے لیے نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔