Sunday, February 22, 2026
ہومتازہ ترینڈپٹی کمشنر،ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر موٹر بائکس پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا عمل جاری

ڈپٹی کمشنر،ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر موٹر بائکس پر ایم ٹیگ کی تنصیب کا عمل جاری

اسلام آباد(سب نیوز) ڈپٹی کمشنر/ڈی جی ایکسائز کی ہدایت پر گزشتہ تین روز میں 2000سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے ایم ٹیگ کی سہولت سے استفادہ حاصل کیا جبکہ موٹر کارز پر ابھی تک 233000ٹیگ کی تنصیب کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے۔

اسلام اباد میں موٹر بائیکس پر جناح پارک ایف نائن ،پولیس چیک پوسٹ جی 14،گلبرگ گرین ،ملپور، فیض آباد ،گندم گودام نزد تھانہ سبزی منڈی، دامن کوہ ،مری روڈ نزر ٹیولپ ہوٹل ،راوت ٹی کراس ،نائنتھ ایونیو،مارگلہ ایونیو پر موٹرسائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈی جی ایکسائزعرفانِ کی ہدایت بروز اتوار بھی ایم ٹیگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے ۔ڈاریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلال اعظم نے کہا کہ موٹر سائیکل کے کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ ایم ٹیگ کے لئے تشریف لا سکتے ہیں، کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے شہری فی الفور بائکس پر ایم ٹیگ کی تنصیب کو یقینی بنائیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔