Saturday, February 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان

ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بی اے پی کا دہشتگردی کے خاتمےکیلئے فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان

اسلام آباد: ایم کیو ایم ، (ق) لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی نے دہشتگردی کےخاتمےکےلیے سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں (ق) لیگ کے رہنما چوہدری سالک، ایم کیوایم کے خالد مقبول صدیقی اور بی اے پی کے خالد مگسی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیام امن کےلیے کوششوں کو سراہا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ چلنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سیاسی رہنماؤں نے فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے تینوں جماعتوں کے رہنماؤں کو خیبرپختونخوا اوربلوچستان کی صورتحال و قیام امن کےلیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔