Friday, February 20, 2026
ہومپاکستانپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)نئے پارلیمانی سال کا آغاز، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 2 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت پارلیمانی امور نے سمری وزیر اعظم کو ارسال کر دی، وزیر اعظم اجلاس طلبی کی سمری صدر مملکت کو بھجوائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے، صدر کے خطاب کے بعد قومی اسمبلی کے نئے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔