Friday, February 20, 2026
ہومتازہ ترینایس آئی ایف سی اور الجزائر کی سرمایہ کاری ایجنسی کے درمیان تعاون کی تجویز

ایس آئی ایف سی اور الجزائر کی سرمایہ کاری ایجنسی کے درمیان تعاون کی تجویز

اسلام آباد (آئی پی ایس)پاکستان میں الجزائر کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر ابراہیم رامانی نے وزیرِ اعظم پاکستان کی زیرِ صدارت قائم خصوصی کونسل برائے سرمایہ کاری سہولت کاری کے سیکرٹری جنرل جمیل احمد قریشی سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے انہیں الجزائر کی معیشت کی وسیع صلاحیتوں اور اپنے ملک میں شراکت داری اور سرمایہ کاری کے وافر مواقع سے آگاہ کیا۔


اپنی جانب سے جمیل احمد قریشی نے الجزائر کی مضبوط اور متنوع معیشت کو سراہا، جو افریقہ میں تیسرے نمبر پر ہے، اور سفیرِ محترم کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا کہ خصوصی کونسل برائے سرمایہ کاری سہولت کاری اور الجزائر کی ایجنسی برائے فروغِ سرمایہ کاری کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان شراکت داری اور سرمایہ کاری کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔