Thursday, February 19, 2026
ہومتازہ تریننائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی برطانوی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال

نیویارک(سب نیوز)وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیویلمنٹ افیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماوں نے باہمی امور کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جمعرات کے روز نیو یارک میں فلسطین پر اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینٹر محمد اسحاق ڈار نے برطانیہ کی سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، کامن ویلتھ اور ڈیولپمنٹ ایفیئرز ایویت کوپر سے ملاقات کی، جنہوں نے اس اجلاس کی صدارت کی۔
دونوں رہنماوں نے پاک برطانیہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اعلی سطحی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے، بشمول عوامی سطح پر تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مکالمہ، کثیرالجہتی نقطہ نظر، اور موثر تعاون بشمول اقوامِ متحدہ کے فریم ورک میں جاری رکھنے کا عزم دہرایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔