Thursday, February 19, 2026
ہوماسلام آبادامید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا،نائب وزیراعظم

امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا،نائب وزیراعظم

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے امن کو ششوں کو سبوتاژ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امید ہے غزہ بورڈ آف پیس پائیدار امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرے گا۔ غزہ جنگ بندی کوپائیداربنانیکی کوششیں جاری ہیں۔مشرق وسطی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امن کوششوں کوسبوتاژ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کا مغربی کنارے سے متعلق فیصلہ باعث تشویش ہے، اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کسی صورت قبول نہیں۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات جنیواکنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں، فلسطینیوں کیلئے امدادکی ترسیل میں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں، جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سیکڑوں فلسطینیوں کوشہید کیا جاچکا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ مستقل امن کیلئے باہمی اعتماد پر مبنی سفارتکاری ضروری ہے، غزہ کی تعمیرنو،انسانی امدادوقت کی اہم ضرورت ہے، فلسطینی اتھارٹی کا مرکزی کردار تمام صورتحال میں لازم وملزوم ہے، فلسطینیوں کے حق خودارادیت کااحترام کیے بغیر کوئی حل قابل عمل نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔