Thursday, February 19, 2026
ہومپاکستانپاکستان اور انڈونیشیا کا فلسطین میں منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

پاکستان اور انڈونیشیا کا فلسطین میں منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

نیویارک (آئی پی ایس) نیویارک میں فلسطین سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطحی بریفنگ کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے انڈونیشیا کے وزیرِ خارجہ عزت مآب سوگیونو سے ملاقات کی۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی گہرائی اور مضبوطی پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت، بالخصوص غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا، اور بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطین میں منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے قیام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دسمبر 2025 میں صدر پرابوو سبیانتو کے پاکستان کے کامیاب دورے کو یاد کرتے ہوئے نائب وزیرِ اعظم/وزیرِ خارجہ نے اس کی خصوصی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ اس دورے سے دوطرفہ تعاون کو نئی جہت ملی اور گزشتہ دہائیوں میں حاصل ہونے والی مسلسل پیش رفت کی عکاسی ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔