Wednesday, February 18, 2026
ہومتازہ ترینچین میں مجموعی فلم باکس آفس آمدنی دو ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

چین میں مجموعی فلم باکس آفس آمدنی دو ارب یوآن سے تجاوز کر گئی

بیجنگ : چائنا آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک 2026 کے جشن بہار کے دوران ریلیز ہونے والی فلموں کی مجموعی باکس آفس آمدنی (بشمول پری سیلز) دو ارب یوآن سے تجاوز کر چکی ہے۔

فلمیں پیگاسس تھری 3، سکئیر آوٹ اور بونی بئیرز : دی ہیڈن پروٹیکٹر تاحال باکس آفس میں ٹاپ تھری میں شامل ہیں۔ 2026 کے اسپرنگ فیسٹیول کا فلمی سیزن باضابطہ طور پر 15 فروری کو شروع ہوا اور 23 فروری تک رہے گا۔ اسپرنگ فیسٹیول فلم مارکیٹ میں متعدد نئی فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں، جن میں اسپائی تھرلرز، ایکشن، کامیڈی اور اینیمیشن جیسی مشہور اصناف کا احاطہ کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔