Saturday, April 4, 2026
ہومتازہ ترینسدرن تھیٹر کمانڈ کی بحیرۂ جنوبی چین میں بحری اور فضائی افواج کے ساتھ جنگی تیاریوں پر مبنی گشت اور نگرانی کی کارروائیاں

سدرن تھیٹر کمانڈ کی بحیرۂ جنوبی چین میں بحری اور فضائی افواج کے ساتھ جنگی تیاریوں پر مبنی گشت اور نگرانی کی کارروائیاں

بیجنگ :چینی پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان، بحریہ کے کمانڈر زائی شی چھن نے بتایا ہے کہ سدرن تھیٹر کمانڈ نے بحیرۂ جنوبی چین کے سمندری علاقے میں بحری اور فضائی افواج کے ساتھ جنگی تیاریوں پر مبنی گشت اور نگرانی کی کارروائیاں انجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ فلپائن خطے سے باہر کے ممالک کو ساتھ ملا کر نام نہاد “مشترکہ گشت” کا اہتمام کر رہا ہے، جس سے بحیرۂ جنوبی چین میں کشیدگی پیدا ہو رہی ہے اور علاقائی امن و استحکام کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق، سدرن تھیٹر کمانڈ کی افواج قومی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے دفاع کے لیے پُرعزم ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔