وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگنے کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں 20 فروری صبح 10 بجے سے موٹرسائیکلز پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کیا جائے گا،موٹر سائیکل مالکان کاغذات اور شناختی کارڈ کے ہمراہ شہر بھر میں 13 پوائنٹس سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے،
فیصلے کا اطلاق تمام بائکس، بائکیا، ہیوی بائکس اور تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر ہوگا، اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے گئے ہیں جبکہ بائکیا اور آن لائن ٹیکسی کی رجسٹریشن کا عمل الگ سے جاری ہے، تمام تر اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ ایم ٹیگ کے حوالے سے مہم میں ہمارا ساتھ دیں
