Tuesday, February 17, 2026
ہومپاکستانموٹرویز اور سڑکوں کی بندش کے خلاف مسلم لیگ (ق) کی پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

موٹرویز اور سڑکوں کی بندش کے خلاف مسلم لیگ (ق) کی پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر

پشاور (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا میں موٹرویز اور اہم شاہراہوں کی بندش کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ق) نے پشاور ہائیکورٹ میں آئینی رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔

مرکزی ترجمان مسلم لیگ (ق) مصطفیٰ ملک کے مطابق درخواست مسلم لیگی رہنما بلال محمد زئی کی جانب سے دائر کی گئی، جسے ایڈووکیٹ محمد انتخاب خان چمکنی نے عدالت میں جمع کرایا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ روڈ بلاکیجز کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مسافر اور مریض خوار ہو رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق صوبائی حکومت کی سرپرستی میں سڑکیں بند کی گئی ہیں، جو عوامی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
رٹ پٹیشن میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر سڑکوں کی بندش ختم کرانے کا حکم جاری کرے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔

مصطفیٰ ملک نے کہا کہ “یہ کیسی حکومت ہے جو اپنے ہی عوام کے راستے بند کرکے بیٹھی ہے۔” ان کا کہنا تھا کہ انتخاب خان اور بلال محمد زئی نے عوام کا مقدمہ عدالت کے سامنے رکھا ہے اور امید ہے کہ عدالت فوری حکم نامہ جاری کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔