Tuesday, February 17, 2026
ہومبریکنگ نیوزبانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ

بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں: عطا تارڑ

لندن: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دی جا رہی ہے، نہ ڈھیل، تمام باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی صحت کی صورتحال تشویشناک نہیں، صحت کے معاملے پر سوشل میڈیا پر سنسنی پھیلائی گئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بہت بہتر ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جو مسئلہ تھا حل ہو گیا ہے، پی ٹی آئی رہنماؤں کو بانی کی صحت پر بریفنگ دی گئی، صحت کے معاملات میں سیاست نہیں ہونی چاہئے، ماضی میں یہ کہتے تھے میں اے سی اتار دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے مسائل کو طبی ماہرین نے بھی دیکھا اور اس حوالے سے ان کی پارٹی کے رہنماؤں کو بریفنگ بھی دی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔