اسلام آباد (سب نیوز)اپوزیشن اتحاد(تحریک تحفظ آئین پاکستان)نے مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ ہاوس کا دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔
اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بعد تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کی پارلیمنٹ ہاوس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مشاورت جاری ہے کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کو ان سے ملنے دیا جائے۔اسد قیصر نے کہا کہ پارٹی رہنماوں اور فیملی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔ اپوزیشن اتحاد کے فیصلے کے بعد پارلیمنٹ کے باہر پھر سے دھرنا شروع کر دیا گیا جس میں پارلیمنٹیرنز نے مرکزی دروازے پر نعرے بازی کی۔
اس سے قبل مشاورتی اجلاس میں اراکین نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے سوالات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔اراکین نے مطالبہ کیا کہ پہلے اس بات کا تعین کرلیا جائے کہ پارٹی کو علیمہ خان، بانی پی ٹی آئی کی فیملی چلائی گی یا پھر سیاسی کمیٹی۔ جنید اکبر اور شہریار آفریدی سمیت دیگر اراکین نے کہا کہ ہم تین دن سے دھرنے پر بیٹھے ہیں اس کے باوجود بھی سوشل میڈیا پر ہمارے ہی خلاف مہم اور بیان بازی جاری ہے۔
اپوزیشن اتحاد کا مطالبات پورے ہونے تک پارلیمنٹ ہاوس کا دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
