Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانسزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے،خواجہ سعد رفیق

سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے،خواجہ سعد رفیق

لاہور(آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں 3روزہ فیض فیسٹیول کے آخری روز پینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم جب 4کروڑ تھے تب بھی دائروں میں سفر کر رہے تھے، آج 25 کروڑ ہیں تب بھی دائروں میں سفر کر رہے ہیں، یہ دائروں کا سفر ختم ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہجوم ہیں قوم نہیں ہیں، بدقسمتی سے ہمیں قوم بننے ہی نہیں دیا گیا، بدقسمتی سے ہم قوم بننے لگتے ہیں تو کوئی واقعہ ہو جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو لیڈر چاہیے، کوئی جاگیردار، ارب پتی یا سلیبرٹی، سیاسی جدوجہد کرنے والوں کی تو ضمانت ضبط ہو جاتی ہے، ہم جذباتی ہو جاتے ہیں، معذرت کے ساتھ ہم 70 میں بھی جذباتی ہی ہوئے تھے اور آپ نے جاگیردار کو ٹھپا لگا کر لیڈر بنا دیا تھا۔خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ سزا ملنی ہے تو پھر سب کو برابر ملنی چاہیے، اگر ہمیں دائرے کے سفر سے نکلنا ہے تو سب کو مل کر سوچنا ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔