Sunday, February 15, 2026
ہومپاکستانجیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، صدر آصف زرداری

جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، صدر آصف زرداری

رحیم یار خان (آئی پی ایس )صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراو۔رحیم یارخان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں، میری مادری زبان سرائیکی ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، انہوں نے بھٹو سے اورہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔صدر مملکت نے کہا کہ بینظیر بھٹو کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے منع کیا، بی بی نے کہا میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بی بی کے نصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، جب وہ گاڑی میں بیٹھیں،میں نے منع کیا کہ جانے کی ضرورت نہیں، وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو،عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، میری بہن کو رات کو پکڑا، اس وقت یاد نہیں آیا، بے نظیر بھٹوکو 5 سال سکھر جیل میں بند کیا گیا۔صدر زردری کا کہنا تھا کہ جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی، پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈرا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔