Saturday, February 14, 2026
ہومبریکنگ نیوزبنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے،بی این پی

بنگلہ دیش پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون بڑھانے کیلئے تیار ہے،بی این پی

ڈھاکہ(آئی پی ایس )بنگلا دیش نیشنلسٹ پارٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے بنگلا دیش کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر تہنیتی پیغام اور نیک تمنائوں پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ہفتے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی نے کہا کہ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی ایک مشترکہ تاریخ ہے جس میں چیلنجز اور تعاون دونوں شامل رہے ہیں

دونوں ممالک کے عوام نے ہمیشہ مکالمے، باہمی احترام اور علاقائی روابط کو اہمیت دی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی کو امید ہے کہ آنے والے سالوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات کو مزید مضبوط، اقتصادی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ اور ایک پرامن و خوشحال جنوبی ایشیا کیلئے مشترکہ طور پر کام کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔