Saturday, February 14, 2026
ہوماسلام آبادراولپنڈی کے 22فیڈرز پراتوار کو بجلی کی فراہمی صبح سات بجے سے شام 6بجے تک معطل رہے گی ،آئیسکونے شیڈول جاری کر دیا

راولپنڈی کے 22فیڈرز پراتوار کو بجلی کی فراہمی صبح سات بجے سے شام 6بجے تک معطل رہے گی ،آئیسکونے شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو ) اپنے صارفین کو آگاہ کرتی ہے کہ سواں انڈر پاس کی تعمیرکے باعث 132کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹاور کی شفٹنگ اور ٹاور کی متبادل جگہ پر تنصیب کی وجہ بروز اتوار ایم ای ایس گرڈ اسٹیشن راولپنڈی سے منسلک 11کے وی کے 22فیڈرز پر بجلی کی فراہمی صبح سات بجے سے شام 6بجے تک معطل رہے گی

جس کے باعث آرے بازار ، لارنس روڈ، مغل آباد، فیکٹری کوارٹر ، این ایل سی فردوس سٹریٹ ، قصائی چوک ، اے ڈبلیو ٹی پلازہ ،اے ایف آئی سی اسپتال ، جان کالونی ، محلہ حجان ، ایم ایچ اسپتال ، قاسم مارکیٹ ، سی ایم ایچ اسپتال ، سپرنٹ پلازہ ، ڈیفنس ، عزیز آباد، عابد مجید روڈ ، عسکری ،14حیدر روڈ ، 35ڈی مال ، بینک روڈ، چوڑ چوک ، سہام روڈ ، گلنار کالونی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ، بجلی کی فراہمی کی عارضی بندش پر آئیسکو اپنے صارفین سے معذرت خواہ ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔