Friday, February 13, 2026
ہومتازہ ترینوزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس، ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور ان تنظیموں کے سہولت کاروں کے خلاف حکمت عملی وضع کی جا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملکی سلامتی کے پیش نظر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چاروں صوبوں کے آئی جی پولیس نے شرکت کی اور انہوں نے صوبوں میں امن و امان سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر میں کالعدم تنظیموں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا اور داعش کی پاکستان میں ممکنہ موجودگی کا خدشہ بھی زیرغور آیا۔
ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیموں کے سلیپر سیلز کے خلاف کارروائیوں کی حکمت عملی پر مشاورت جاری ہے اور اجلاس میں اسلام آباد میں حالیہ دھماکوں کے بعد سیکیورٹی مضبوط کرنے پر بھی مشاورت ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔