Friday, February 13, 2026
ہومتازہ ترینالیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

الیکشن کمیشن کا اختر مینگل کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان

کوئٹہ(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی خالی کردہ نشست این اے 256 خضدار پر ضمنی انتخاب کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 خضدار پر انتخاب کے لیے پولنگ 5 اپریل کو ہوگی جبکہ این اے 256 پر انتخاب کیلئے پبلک نوٹس کا اجرا 18فروری کو ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی 20 سے 24 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، نامزد امیدواروں کی فہرست 25 فروری اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18مارچ کو ہوگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 256 پر ضمنی انتخاب کے لیے ڈپٹی کمشنر خضدار ڈی آر او مقرر کیے گئے ہیں۔
یاد رہے این اے 256 خصدار کی نشست سردار محمد اختر مینگل کے مستعفی ہونے پر خالی ہوئی ہے، سردار اختر مینگل کا استعفی تین روز قبل سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔