Friday, February 13, 2026
ہومپاکستانناظم الامور نیٹلی بیکر کے توسط سے ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیلئے امریکی کمپنیوں کا پاکستانی حکام سے رابطہ

ناظم الامور نیٹلی بیکر کے توسط سے ٹیکنالوجی میں شراکت داری پر تبادلہ خیال کیلئے امریکی کمپنیوں کا پاکستانی حکام سے رابطہ

اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے فروری کو ایک ویبینار کی میزبانی کرتے ہوئے انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ پچیس امریکی کمپنیوں کے نمائندوں کا حکومتِ پاکستان کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ کروایا ۔ ویبینار کا مقصد پاکستان کی فروغ پذیر آئی ٹی صنعت میں تجارتی مواقع دریافت کرنا تھا۔

وفاقی سیکریٹری برائے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن ضرار ہشام خان، چیئرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی اظفر منظور اور پاکستان کی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سید ہادی نے ناظم المورنیٹلی بیکر کے ساتھ پاکستان کے آئی سی ٹی شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع ، ریگولیٹری فریم ورک اور شراکت داری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ “پاکستان میں امریکی مشن ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے پرعزم ہے”۔انھوں نے مزید کہا کہ “ہمیں یقین ہے کہ مِل کر کام کرتے ہوئے ہم پاکستان کے آئی ٹی شعبے کی مکمل استعداد کو بروئے کار لا سکتے ہیں، امریکی کاروباری اداروں کیلئے نئے مواقع پیدا کرسکتے ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔انہوں نے اس امر کا اعادہ کیا کہ امریکی سفارتخانہ اور قونصل خانے پاکستانی مارکیٹ میں داخلے کی خواہشمند امریکی کمپنیوں کی رہنمائی کرنیاور انھیں مقامی شراکت داروں سے متعارف کروانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں تاکہ ان کے کاروبار کی کامیابی کیلئے وسائل اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے ۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم سرمایہ کاری میں سہولت کاری، تجارت کے فروغ اور کاروباری ماحول کو بہتر بنانے والی پالیسیوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔

ویبینار میں کلاڈ کمپیوٹنگ، ڈیٹا سینٹرز ، سائبر سیکورٹی اور مصنوعی ذہانت جیسے اہم شعبوں میں ترقی کے مواقع کو اجاگر کیا گیا جن میں امریکی کمپنیاں مثالی مہارت اور جدت طرازی کی حامل ہیں۔ویبینار کے دوران پاکستانی حکام نے ڈیجیٹل پالیسیوں کو ترقی دینے، براڈ بینڈ رابطہ کاری میں توسیع کرنے، ٹیکنالوجی پارکس کو فروغ دینیاور جدت طرازی میں معاونت کے حوالے سے حکومتی اصلاحات اور اقدامات کو اجاگر کیا ۔ناظم الامورنیٹلی بیکر نے ٹیکنالوجی کے شعبے میں پاک- امریکہ تعاون کو بروقت وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “امسال امریکہ میں اپنی ویں سالگرہ منا رہا ہے اور یہ ڈھائی سو سالہ جشن آزادی ٹیکنالوجی کے شعبیمیں امریکی مہارت اور قیادت کو منانے کا بھی موقع ہے “۔ ٹیکنالوجی کا شعبہ امریکہ کی تخلیقی اور قائدانہ استعداد کی مثال ہے، جسے ڈھائی سو سالہ جشن آزادی کی تقریبات میں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔یہ ویبینار ڈائریکٹ لائن فار امریکن بزنسز پروگرام کا حصہ تھا،جو امریکی کاروباروں کو غیر ملکی حکومتی عہدیداروں اور منڈی کے ماہرین تک براہ راست رسائی فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کاروباری مواقع کے حوالے سے فیصلہ سازی کی معلومات کے حصول میں سہولت فراہم کرتا ہے۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر اور پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی غرض سے ڈائریکٹ لائن کالز سیریز کے تحت گزشتہ سال سے اب تک منعقد کیا جانے والا یہ تیسرا پروگرام تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔