Friday, February 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزنیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے: امریکی صدر

نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے: امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپشن کیس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو معافی دینے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن کیس میں معافی ملنی چاہیے، نیتن یاہو کو معافی نہ دینا شرمناک ہے۔

امریکی صدر نے اسرائیلی صدرپر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی عوام کو اپنے صدر کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔

امریکی صدر کے بیان پر اسرائیلی صدر نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کی معافی کی درخواست زیر غور ہے، انہوں نے واضح کیا کہ نیتن یاہو کو معافی دینے کا فیصلہ بیرونی یا اندرونی دباؤ کے بغیر کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔