Friday, February 13, 2026
ہومپاکستانپنجاب حکومت نے چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 میں تبدیلی کر دی

پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج آرڈیننس 2026 میں تبدیلی کر دی

لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے چائلڈ میرج آرڈیننس 2026میں تبدیلی کر دی،11فروری 2026 کے بعد کسی بھی لڑکے یا لڑکی(جس کی عمر 18سال سے کم ہو)کا نکاح نہیں کروایا جا سکتا

خلاف ورزی کرنے والے نکاح رجسٹرار اور گھر والوں پر فوری سخت کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ بھی درج ہوگا،نکاح رجسٹرار کا لائسنس بھی کینسل کر دیا جائیگا،نکاح رجسٹرار اور گھر والے دونوں فریقین کو الگ الگ 5لاکھ روپے جرمانہ اور 2 سے 3 سال کی قید بھی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔