اسلام آباد (سب نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی ایچی سن کالج لاہور کے اساتذہ و طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے قومی سلامتی، دہشت گردی کے موجودہ چیلنجز سمیت فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے نیٹ ورکس اور پاکستان کے خلاف جاری ہائبرڈ وارفیئر پر تفصیلی گفتگو کی۔
اس موقع پر پرنسپل ایچی سن کالج نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے لے کر آج کے دن تک ایچی سن کالج اور پاک فوج کا ایک مضبوط تعلق قائم ہے جس پر ہمیں فخر ہے۔اس سیشن کے دوران طلبہ اور اساتذہ نے بے جھجھک سوالات کیے جنکا ڈی جی آئی ایس پی آر نے حقائق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے انتہائی تحمل اور مدبرانہ انداز میں جوابات دیے۔
ایچیسن کالج لاہور کے فیکلٹی ممبران نے اس سیشن کو انتہائی اہم قرار دیا اور اسرار کیا کہ آئیندہ بھی اسطرح کے سیشنز کا انعقاد جاری رہنا چاہئے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں سچ اور جھوٹ کی پہچان کرنا انتہائی مشکل ہوچکا لہذا ایسے سیشنز سے براہِ راست حقائق کو جاننے کا موقع ملتا ہے۔طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک میں امن، استحکام اور سلامتی کے لیے متحد رہیں گے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری افواج چوکس و چوبند ہیں اور دشمن کی ہر سازش کو ہر محاذ پر ناکام بنا رہی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایچی سن کالج لاہور کے طلبا و اساتذہ کیساتھ خصوص نشست
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
