Thursday, February 12, 2026
ہومپاکستانبانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ آنے والے کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ آنے والے کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی

راولپنڈی (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ آنے والے کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ ایم پی اے عبدالسلام آفریدی کہا کہ ہم نے کنٹینر تیار کیا ہے جس پر آزادی یا موت کا نعرہ لکھا ہے، احتجاج کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی

ملاقات کا وقت ختم ہونے پر اڈیالہ سے واپسی سے قبل پارٹی رہنما امتیاز شیخ اور مشرف آفریدی، اظہر خان، اویس یونس کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالسلام آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم عدالتی احکامات پر ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آتے ہیں لیکن یہاں پنجاب پولیس نہ کسی قانون کو مانتی ہے نہ آئین کو، قانون کے مطابق ہمارا اپنے لیڈر سے ملنے کا حق ہے، بانی نے اس ملک کو ہمیشہ دیا ہے کچھ لیا نہیں لیکن جو لوگ اس ملک سے مال چوری کرکے لے گئے ان کو حکومت میں بٹھا دیا گیا ہے، جس نے 190 ملین پاونڈ سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں جمع کروائے

اس کو جیل میں ڈال دیا گیا، یہاں جو بھی پاکستان سے محبت کرتا اس کے ساتھ یہی سلوک ہوتا ہے، کرپٹ اور چور لوگوں کو اقتدار میں بٹھایا گیا، ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ساتھ کیا ہوا سب نے دیکھا، پاکستان میں آئین معطل ہے کوئی قانون نہیں، پاکستان میں کینگرو کورٹس ہیں، کیا چیف جسٹس آف پاکستان آئین اور قانون کے مطابق بنے ہیں؟ آئین توڑنے والے اقتدار میں بیٹھے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔